اتحاد کارکنوں کی حراست کے خلاف بانڈی پورہ میں نوجوانوں کا خاموش احتجاج - Protest against Detention
ضلع بانڈی پورہ میں اتحاد کارکنوں کی نظربندی کے خلاف رہائی کے لیے بانڈی پورہ میں نوجوانوں نے خاموش احتجاج کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے نظربندی کے خلاف نعرے لگائے۔
اتحاد کارکنوں کی نظربندی کے خلاف رہائی کے لیے بانڈی پورہ میں نوجوانوں نے خاموش احتجاج کیا (ETV Bharat Urdu)
بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ میں اتحاد کارکنوں کی نظربندی کے خلاف رہائی کے لیے بانڈی پورہ میں نوجوانوں کی جانب سے خاموش احتجاج منظم کیا گیا۔ یہ پروٹسٹ اتحاد کے کارکنوں کی حراست کے خلاف جمعہ کو کئی نوجوانوں نے کیا، جنہوں نے بلاک آفس بانڈی پورہ سے گلشن چوک بانڈی پورہ تک خاموش احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین اپنے کارکنوں کی رہائی کے نعروں کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں میں بینر لیے گلشن چوک میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اتحاد کارکنوں کی نظربندی بند کی جائے اور نظربند اتحاد کارکنوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
اتحاد کارکنوں کی حراست کے خلاف بانڈی پورہ میں نوجوانوں کا خاموش احتجاج (ETV Bharat Urdu)
اتحاد کارکنوں کی نظربندی کے خلاف رہائی کے لیے بانڈی پورہ میں نوجوانوں نے خاموش احتجاج کیا (ETV Bharat Urdu)
مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اب جمہوریت پر بھروسہ کرنے لگے ہیں۔ لیکن نظر بندیوں نے ان کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ مظاہرین میں سے ایک احتجاجی شخص نے کہا کہ ’’ ہم نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے کارکنوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے تاکہ وادی میں پرامن طریقے سے انتخابات کرائے جائیں‘‘۔
اتحاد کارکنوں کی نظربندی کے خلاف رہائی کے لیے بانڈی پورہ میں نوجوانوں نے خاموش احتجاج کیا (ETV Bharat Urdu)
واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے۔ تمام ]پارٹیاں ووٹرس کو رجھانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔