گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل کے بٹہ وینہ علاقے میں واقع ایک سروس اسٹیشن پر کام دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع گاندربل میں واقع بٹہ وینہ میں سروس اسٹیشن پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں بٹہ وینہ کے رہائشی سہیل کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔اس واقعے میں ڈانگر پورہ کے رہنے والا عنایت اللہ نام کے شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دریں اثنا،پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔