سوپور( بارہمولہ):تحصیل لیگل سروسز کمیٹی سوپور اور وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور نگلی میں جمعہ کے روز 'ورلڈ واٹر ڈے' کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور عادل مشتاق موجود رہے۔
پروگرام میں مقامی اسکولوں سے وابستہ بچوں نے بھی شرکت کی جس دوارن ایک ریلی نکالی گئی۔طلبہ کے ہاتھوں میں مختلف پلے کاڑس موجود تھے، جن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پانی کو کیسے بچایا جائے۔
پروگرام کے دوران مختلف مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پانی اس کائنات کے لئے کتنا ضروری ہے اور ہر حال میں اس کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔مقرنین نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے پانی کی شدید قلت دنیا بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملی ہے اور یہ کافی تشویشناک بات ہے۔