بارہمولہ: مرکر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ولر جھیل میں دنیا بھر سے مہمان پرندوں کی آمد ہوتی ہے۔ کثیر تعداد میں سیاح بھی مہمان پرندوں کو دیکھنے کے لئے والر جھیل کا رخ کرتے ہیں۔
آج دنیا بھر کی طرح ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ولرجھیل میں مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس میں ورلڈ مائیگریٹری برڈ ڈے کے موقعے پر کنڈی رینج کامراج فاریسٹ ڈویژن سوپور نے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا۔
دراصل World Migratory day مئی کے دوسرے ہفتے میں منایا جاتا ہے اور اس سال اس دن کا تھیم (Importance Of insects for Migratory birds) تھا اور اس دوران آج کے اس پروگرام میں وٹلب سوپور کے مقامی اسکول کے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کرنے کو کہا گیا اور جانکاری دی گئی۔