سرینگر (جموں کشمیر) :’’ورلڈ کرافٹ کونسل‘‘ نے سرینگر شہر کی دستکاری اور ثقافتی ورثے کی دیرینہ روایت کو تسلیم کرتے ہوئے ’’ورلڈ کرافٹ سٹی‘‘ (World Craft City) کے خطاب سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز سرینگر کے کاریگروں کی غیر معمولی مہارت اور عزم کو اجاگر کرتا ہے، جن کے ہنر اور کاریگری نے بین الاقوامی سطح پر نہ صرف اپنی علیحدہ شناخت قائم کی ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو لوہا بھی منوایا ہے۔
یہ اعلان جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (کے آفس) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔ ’’ورلڈ کرافٹ کونسل کی طرف سے ورلڈ کرافٹ سٹی کے طور پر تسلیم کیے جانے پر سرینگر (کے شہریوں) کو دلی مبارکباد۔ یہ باوقار اعزاز سرینگر کے بھرپور ورثے، دستکاری اور متحرک ثقافت کو تسلیم کرتا ہے جو کہ کافی خوش آئند ہے۔‘‘