اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نو زائد کو ماں کا دودھ پلانا لازمی، ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ہفتہ پر ڈاکٹرس کا پیغام - World Breastfeeding week - WORLD BREASTFEEDING WEEK

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ورلڈ بریسٹ فیڈنگ کی نسبت سے منعقدہ سیمنار کے دوران بچوں خاص کر نوزائد کو ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور اس ضمن میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ہفتہ، اننت ناگ میں تقریب منعقد
ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ہفتہ، اننت ناگ میں تقریب منعقد (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 5:13 PM IST

Updated : Aug 1, 2024, 5:54 PM IST

ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ہفتہ، اننت ناگ میں تقریب منعقد (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ: ’ورلڈ بریسٹ فیڈنگ‘ ہفتہ (World Breast Feeding Week) کے حوالے سے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں قائم زچہ بچہ ہسپتال (ایم سی سی ایچ) میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ کی پرنسپل رخسانہ نجیب، شعبہ اطفال کے سرپرست شوکت احمد تیلی سمیت جی ایم سی اور ایم سی سی ایچ کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ سینئر ڈاکٹرس نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران نو زائد کے لئے ماں کی دودھ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ ’’بچے کی ولادت کے ابتدائی مرحلہ میں بچے کو دودھ پلانا کافی اہم اور ناگزیر ہے جو بچے کی نشونما کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ ’’ماں کا دودھ بچے کی صحت مند زندگی کا ضامن ہے، ایک ماں کو دو برس تک بچے کو اپنا دودھ پلانا چاہئے جبکہ دو برس کے بعد بچے کو اپنا دودھ پلانے سے گریز کرنا چاہئے۔‘‘

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو بے بی فوڈ، بے بی ملک پروڈکٹس دینے سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ بازار میں دستیاب ’’بے بی ملک پاؤڈر‘‘ سے بچے اور ماں دونوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہونے کے خدشات لاحق رہتے ہیں۔ ڈاکٹرس نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے منانے کا مقصد یہی ہے کہ ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا جائے تاکہ سماج میں ماں اور بچے کی تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھی:ماں کے دودھ کی افادیت پر ہفتہ طویل مہم

Last Updated : Aug 1, 2024, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details