شوپیاں (جموں کشمیر):جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ ضلع کے پنجورہ علاقے میں ایک ٹریکٹر نے خاتون کو ٹکر ماری۔ خاتون کو خون میں لت پت فور طور پر ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دی۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچنے سے قبل ہی خاتون کی موت واقع ہو چکی تھی۔
مقامی لوگوں کے مطابق ایک ٹریکٹر نے پنجورہ علاقے میں واقع زیارت شریف کے نزدیک ایک خاتون راہگیر کو ٹکر ماری اور ممکنہ طور پر اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ فوت ہوئی خاتون کی شناخت خرشی بانو زوجہ محمد صدیق حجام کے طور پر ہوئی ہے۔ شوپیاں پولیس نے اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری اس حادثے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔