پلوامہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے اونتی پورہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کو لارکی پورہ میں ایک رہائشی مکان میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کے بارے میں قابل اعتماد اطلاع ملی۔
اسی مناسبت سے اونتی پورہ کی پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی نگرانی میں اور ایس ایچ او اونتی پورہ خالد فیاض کی قیادت میں تحصیلدار اونتی پورہ کے ساتھ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران فریدہ اختر ساکن لارکی پورہ نامی ایک خاتون کے رہائشی مکان سے 20.500 کلو چرس جیسا مادہ برآمد ہوا ہے۔
قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 173/2024 پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ واردات میں ملوث منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اونتی پورہ پولیس نے خاتون سمگلر کو چرس سمیت پکڑا
جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک خاتون چرس اسمگلر کو اونتی پوری پولیس نے چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
اونتی پورہ پولیس نے خاتون سمگلر کو چرس سمیت پکڑ لیا (ETV BHARAT)
Published : 5 hours ago
مزید پڑھیں:ترال میں ڈمپنگ سائٹ کے خلاف چھان کتار کی آبادی سراپا احتجاج
لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی اونتی پورہ سجاد احمد نے علاقے میں منشیات کے خلاف کمربستہ ہونے کا ہدایت دی ہے۔