اننت ناگ (جموں کشمیر) :وادی کشمیر میں بھی پارلیمانی انتخابات کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جہاں ملک بھر میں ایک طرف این ڈی اے کے امیدوار اپنا زور آزما رہے ہیں وہیں دوسری جانب انڈیا الائنس کے امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ہر ایک سیاسی لیڈر کی کوشش ہے کہ کس طرح سے لوگوں کو اپنی اور مائل کریں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چودھری گلزار کھٹانہ کر رہے تھے۔ کنونشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی کیا حکمت عملی رہے گی؟ اس موقع پر مقررین نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدوار کو کامیاب کرنے میں اپنا رول نبھائیں۔