ترال، پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترال سے امیدوار رفیق احمد نائک نے تقریباً 460 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے سریندر سنگھ چنی کو 460 ووٹوں سے فرق سے شکست دی۔ نو منتخب اسمبلی ممبر رفیق احمد نائک نے آج دعویٰ کیا ہے کہ وہ ترال کی جامع ترقی کے لیے کام کریں گے اور اس حوالے سے کسی بھی لیت و لعل کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
موصوف اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ رفیق احمد نائک نے ترال کے جملہ عوام کا انھیں منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ترال کی سیاحت، صحت اور دیگر شعبہ جات کی جانب خصوصی توجہ دیں گے۔