اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: جنگلی جانوروں کی سرگرمیوں سے عوام میں تشویش کی لہر - WILD ANIMALS ACTIVITIES IN TRAL

مقامی لوگوں کے مطابق ترال کی عمر کالونی مندورہ میں کئی دنوں سے تیندوے کے نمودار ہونے سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

جنگلی جانوروں سے ترال کے لوگوں میں تشویش کی لہر
جنگلی جانوروں سے ترال کے لوگوں میں تشویش کی لہر (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2025, 11:41 AM IST

Updated : Jan 12, 2025, 12:42 PM IST

جنگلی جانوروں سے ترال کے لوگوں میں تشویش کی لہر (ETV Bharat)

ترال: (شبیر بٹ)جموں و کشمیر کے ترال میں جنگلی جانوروں اور انسانوں کے درمیان بڑھتے تصادم کی خبروں سے عوام میں تشویش پای جارہی ہے اور لوگ جنگلی جانورں کے ڈر سے اب گھروں سے باہر آنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمر کالونی مندورہ ترال میں گذشتہ کئی دنوں سے تیندوا نمودار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ گھروں کے اندر ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ تیندوا نزدیکی پہاڈیوں سے نکل کر آتا ہے اور اس کے حملے کے خدشے کی وجہ سے پورے گاؤں میں لوگ ڈرے سہمے رہتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیندوے کی موجودگی سے ایک وسیع آبادی کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے گزارش کی کہ تیندوے کو پکڑنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ عام لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔ اس دوران محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:منڈی: ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی

اس دوران پونزو نام کے گاؤں میں بھی کئی ریچھ گھوم رہے ہیں اور وہاں لوگ گھروں سے باہر نہیں آسکتے ہیں۔ لوگوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے کیج نصب کرنے اور جنگلی درندوں کو قابو کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند برسوں سے ترال علاقے میں جنگلی حیات اور انسانوں کے بیچ تصادم کے درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اس دوران وائلڈ لائف رینج آفیسر ترال فیروز نزیر نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ مندورہ میں کیج نصب کیا گیا ہے جب کہ پونزو علاقے میں بھی کیج نصب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ، ’آدم خور‘ تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں

Last Updated : Jan 12, 2025, 12:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details