اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں مارچ کے پہلے ہفتے میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان - برفباری کشمیر

Snowfall Prediction in Kashmir محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغری ہوا کی لہر کے داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں 26 فروری کی شام سے 28 فروری کی صبح تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔

Etv BharatWidespread snowfall  likely in Kashmir in first week of March:MET dIRECTOR sRINAGAR
کشمیر میں ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

By UNI (United News of India)

Published : Feb 23, 2024, 5:56 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ماہ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے کے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ وادی میں 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ایک کمزور مغری ہوا کی لہر کے داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں 26 فروری کی شام سے 28 فروری کی صبح تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پھر 29 فروری کو بھی موسم ابر آلود ہی رہے گا۔


موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کے بعد شدید نوعیت کی ایک اور مغربی ہوا کی لہر داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں یکم مارچ سے 3 یا 4 مارچ تک میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں موسم خشک، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ


انہوں نے کہا کہ میدانی علاقوں میں زیادہ بارشوں کے ہی امکانات ہیں، تاہم ہلکی برف باری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو ان جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہئے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں لوگوں کو محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری ایڈوائزری پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details