اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرکاری رہائش گاہوں سیاسی لیڈران کی سے بدخلی، ہوئی کورٹ سے مزید وقت طلب - JK politicians Govt Accomodation - JK POLITICIANS GOVT ACCOMODATION

Politicians Overstaying in Government Accommodationsکیوں جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سرکاری رہائش گاہوں میںمقررہ مدت سے زیادہ قیام کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا؟

سرکاری رہائش گاہوں سیاسی لیڈران کی سے بدخلی، ہوئی کورٹ سے مزید وقت طلب
سرکاری رہائش گاہوں سیاسی لیڈران کی سے بدخلی، ہوئی کورٹ سے مزید وقت طلب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 5:16 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی تعمیل کرتے ہوئے جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ سے رجوع کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہوں میں مدت سے زیادہ قیام کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی 4 جون تک ملتوی کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کی شام ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اور لداخ میں سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ایس ایس نندا کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی۔ یہ پیش رفت محکمہ اسٹیٹس کی جانب سے سرکردہ شخصیات بشمول سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اور سابق نائب وزرائے اعلیٰ کویندر گپتا اور مظفر حسین بیگ کو جموں اور سرینگر میں سرکاری رہائش گاہوں میں اپنے قیام کو طول دینے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے جانے کے چند دن بعد سامنے آئی۔

وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کا اقدام ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کی جانب سے دی گئی حالیہ ہدایات کے ذریعے ایک مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی عرضی کے جواب میں کیا گیا تھا۔ عرضی میں سرکاری بنگلوں میں مدت سے زیادہ قیام کرنے والے سیاستدانوں کی بے دخلی کی درخواست کی گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا اور کئی سابق وزراء اور سابق ممبران اسمبلی کو بھی نوٹس بھیجے گئے تھے۔

8 اپریل کو بھیجی گئی وجہ بتاؤ نوٹس کے مطابق متعلقہ سیاستدانوں کو ذاتی طور پر یا ورچوئل موڑ کے ذریعے جواب دینے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا تھا، جس میں تحریری جوابات کے ساتھ ساتھ دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے جانے تھے جو ان کی رہائش کو جاری رکھنے کا جواز پیش کرتے تھے۔ اس سے قبل 3 اپریل کو، چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے جموں و کشمیر میں اسٹیٹس کے ڈائریکٹرز کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہر ایک کیس کو انفرادی طور پر حل کریں اور الاٹ کردہ رہائش منسوخ کرنے اور بے دخل کرنے یا الاٹمنٹ کو جاری رکھنے کی مخصوص وجوہات بتائیں۔

ان پیش رفت کے جواب میں نندا نے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈویژن بنچ کے حکم میں ترمیم کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ کارروائی کرنے اور مناسب احکامات جاری کرنے میں قانونی رکاوٹیں حائل ہو سکتی ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے نندا کے ذریعے عدالت کی ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے 4 جون تک کارروائی ملتوی کرنے کی اجازت کی درخواست عدالت سے کی ہے۔ ڈویژن بنچ نے محکمے کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ قابضین کی جانب سے ادا کیے گئے کرایوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ کمرشل ریٹس وصول نہ کرنے کی وضاحت کے ساتھ دفتر کا انعقاد ختم کرنے کے بعد پیش کریں۔ کیس کی مزید سماعت 8 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:JK Policiticians’ accommodation Report Sought: ہائی کورٹ نے سیاسی لیڈران کی رہائش گاہوں کی رپورٹ طلب

ABOUT THE AUTHOR

...view details