اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اری سے ہم آزاد امیدوار تاج محی الدین کو سپورٹ کریں گے: پی ڈی پی - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

سینئر سیاسی لیڈر تاج محی الدین نے 2022 میں کانگریس پارٹی چھوڑ کر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیکن اب وہ بارہمولہ کے اری سیکٹر سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بارہمولہ سے پی ڈی پی کے امیدوار رفیق راتھر نے ان کو سپورٹ کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اری سے ہم تاج محی الدین کے خلاف اپنا کوئی بھی لیڈر نہیں کھڑا کریں گے۔

اری سے آزاد امیدوار تاج محی الدین
اری سے آزاد امیدوار تاج محی الدین (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 6:01 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اُری میں آج تاج محی الدین کی جانب سے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ دراصل تاج محی الدین ایک سینئر لیڈر ہیں اور وہ کانگرس دور میں اُری سے ایم ایل اے کے علاوہ منسٹر بھی رہے ہیں۔ تاج محی الدین نے اس کے علاوہ بطور ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) بھی کام کیا ہے۔ لیکن اس بار وہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترے ہیں۔

اُری میں پی ڈی پی کی تاج محی الدین کو حمایت (ETV Bharat)

تاج محی الدین نے کانگرس کے ساتھ کافی وقت تک کام کیا ہے اور ان کا شمار جموں و کشمیر کے سینئر لیڈران میں ہوتا ہے۔اس ضمن میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ان کو اُری اسمبلی سیٹ کے لیے سپورٹ کیا گیا۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے پی ڈی پی کے بارہمولہ امیدوار رفیق راتھر نے بتایا کہ ہم اری کے لیے بارہمولہ سے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کریں گے۔ اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم تاج محی الدین جو کہ اری سے آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہو رہے ہیں، ہم ان کا ساتھ دیں گے کیونکہ تاج صاحب ایک بہترین لیڈر ہیں اور انہوں نے اُری کی عوام کے لیے کافی کام کیا ہے۔

رفیق راتھر نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے تاج محی الدین ایک اہم لیڈر رہے ہیں اور اگر ہم تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات کریں تو انہوں نے کافی زیادہ کام کیا ہے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اری سے ایک بار پھر جیت حاصل کرکے عوام کے کئے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران تاج محی الدین نے کہا کہ میں پی ڈی پی کا کافی مشکور ہوں کیونکہ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی تنظیم خاندانی راج کے خلاف ہے اور میں محبوبہ مفتی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیر کے لئے کافی کام کیا ہے اور مجھے وہاں سے کھڑا کرکے عوام کے بیچ اپنی بات رکھنے کا موقع دیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اری کی عوام پی ڈی پی کے حق میں ووٹ دے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details