سرینگر (جموں و کشمیر): نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر و سرینگر کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقہ خانیار میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اقتدار پر برقرار رہنے کےلئے ہندوؤں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق نے این سی کے لوک سبھا امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے حالیہ تبصروں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ہندوؤں کو منگل سوتر اور مسلمانوں کے نام سے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
مودی کے زوال کے لیے ہم دعاگو ہیں: فاوق عبداللہ - Election Campaign in Srinagar
Farooq Abdullah Accuses Modi ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقہ خانیار میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی۔
Published : May 4, 2024, 5:46 PM IST
مودی کے بیان پر فاروق عبداللہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ماؤں اور بہنوں کے منگل سوتر کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے مودی پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور مسلمانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے والے قرار دینے سے متعلق مودی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان کے زوال کے لیے دعا گو ہیں، ان کے دعوے جھوٹے ہیں‘۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اہم انتظامی اداروں میں میں غیرمقامی عہدیداروں کی تقرری پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس حکام سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک سبھی غیرمقامی عہدیدار ہیں۔