جموں:جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں میں متعدد پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اسی بیچ والمیکی سماج کے لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈالا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: والمیکی سماج کے لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈالا، کہا بی جے پی ہمارے لیے بھگوان - JK Assembly Elections 2024
جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے تحت آج والمیکی سماج کے لوگ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا۔ حق رائے دہی استعمال کرنے والے والمیکی سماج کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
Published : Oct 1, 2024, 10:29 AM IST
|Updated : Oct 1, 2024, 12:55 PM IST
پہلی بار حق رائے دہی استعمال کرنے والے والمیکی سماج کے لوگوں نے خوشی کو اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمارے لیے بھگوان کی طرح ہے۔ اس نے ہمیں نئی زندگی دی۔ ہم سات دہائیوں سے جموں و کشمیر میں ہیں لیکن ہمیں کبھی یہاں کا باشندہ نہیں سمجھا گیا۔ ہمارے آباؤ اجداد یہاں صفائی کرتے ہوئے مر گئے اور یہیں دفن ہوئے۔ ہماری نسل وہی کام کر رہی ہے جو ہمارے باپ دادا کرتے تھے لیکن اب امید ہے کہ ہمارے بچے یہ کام نہیں کریں گے۔ ہمارے بچے پڑھائی کے بعد سرکاری نوکری بھی کریں گے۔ نئی تبدیلی کے بعد اب ہم یہاں اپنے بچوں کے لیے گھر بھی بنا سکیں گے اور انہیں اچھی تعلیم بھی فراہم کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: جموں میں پہلی بار والمیکی کمیونٹی نے ووٹ ڈالا
والمیکی ووٹرز نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا۔ ہمارے آباؤ و اجداد کو پنجاب سے جموں و کشمیر میں صفائی کے کام کے لیے لایا گیا تھا، لیکن کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ہمیں یہاں کا مستقل شہری نہیں تسلیم کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے کا کام کیا۔