اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ، پانچ ماہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط - Kashmir Drug Menace - KASHMIR DRUG MENACE

بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے سال 2024 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 171 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 51.62 کروڑ مالیت کی منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ، پانچ ماہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط
بارہمولہ، پانچ ماہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط (جموں کشمیر پولیس)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 1:40 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور امسال پولیس نے ضلع بھر میں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ڈیڑھ سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے پچاس کروڑ روپے سے بھی زائد مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا ہے۔

بارہمولہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امسال این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 95 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 171 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن میں 44 سخت گیر اور مطلوب منشیات فروش بھی شامل ہیں جن کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کارروائیوں کے دوران15 گاڑیاں ضبط کی گئی جو بارہمولہ ضلع میں منشیات کی تسکری کے لئے استعمال میں لائی جا رہی تھیں۔

پولیس نے اس دوران 51.62 کروڑ مالیت کے ممنوعہ اور سائیکو ٹراپک مواد (منشیات) کو بھی ضبط کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے 16 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی 5.5 کروڑ مالیت کی جائیدادیں بھی ضبط کی ہیں، جن میں رہائشی و تجارتی مراکز کے علاوہ زرعی اراضی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ درجن سے زائد منشیات فروشوں، جن میں خواتین منشیات فروش بھی شمال ہیں، کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

War against drugs coninue at Baramulla (JK Police)

وادی کشمیر خاص کر شمالی علاقوں میں منشیات فروشی کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کی غرض سے انتظامیہ خاص کر جموں کشمیر پولیس کی جانب سے سخت کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ نہ صرف منشیات فروشوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے بلکہ اب ان کی غیر منقولہ جائیداد کو بھی قرق کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس ضمن میں پولیس نے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کو پوری طرح ختم کرنا عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ پولیس نے عوام سے منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر حکومت کا ڈبلیو ایچ او تمباکو کنٹرول پالیسی کے نفاذ کے لیے بااختیار کمیٹی کی تشکیل کا حکم - WHO Tobacco Control Policy

ABOUT THE AUTHOR

...view details