پلوامہ (جموں کشمیر) :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر وحید الرحمان پرہ نے صوبہ جموں ہوئے حالیہ دنوں عسکری حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ڈی پی کے دور حکومت میں وہاں (جموں ڈویژن میں) پر امن حالات تھے اور اگر وہاں پر حالات خراب ہوئے ہیں تو وہ سرکار کی وجہ سے ہوئے ہیں جس کی مثال پرہ کے مطابق ’’حکومت کا الیکشن میں بھاری ووٹنگ کو پر امن حالات کے ساتھ جوڑنے اور اسے سیاسی رنگت‘‘ دینا ہے۔
وحید پرہ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر جموں وکشمیر کی عوام نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تو بی جے پی کو اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہیے بلکہ اس کا کریڈٹ عوام کو دیا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی سرکار کریڈٹس اور ایونٹس والی سرکار ہے اور یہ اسی میں پھنسی ہوئی ہے۔‘‘ پرہ نے مزید کہا کہ ’’سرکار کو چاہیے کہ وہ جموں ڈویژن میں حالات بہتر کرنے کے لئے کام کرے اور ہم بھی ان حملوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘