اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہم مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف ووٹ ڈالنے آئے ہیں: ووٹرز کے تاثرات - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTION - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTION

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 24 سیٹوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔ صبح سات بجے سے ووٹنگ ہو چکے ہے۔ ووٹر پولنگ بڑی تعداد میں بوتھ کا رخ کر ہے ہیں۔

ہم مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف ووٹ ڈالنے آئے ہیں ،ووٹرز کے تاثرات
ہم مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف ووٹ ڈالنے آئے ہیں ،ووٹرز کے تاثرات (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 10:34 AM IST

ہم مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف ووٹ ڈالنے آئے ہیں ،ووٹرز کے تاثرات (ETV BHARAT)

بجہاڑہ: اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، علی صبح لوگوں نے اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ مراکز کا رخ کیا ہے۔ جن میں مرد اور خواتین سمیت نوجوان بھی شامل ہیں۔
بجبہاڑہ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رائے دہندگان نے مختلف تاثرات کا اظہار کیا،کچھ ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ سرکار کے اس فیصلہ کے خلاف اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے آئے ہیں جو 5 اگست 2019 کو چھینا گیا، جس سے یہاں کی عوام کو کافی ٹھیس پہنچی تھی مزید کہا کہ دیگر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ لیکن اصل مسئلہ جموں کشمیر کےاسٹیٹس کی بحالی کا ہے،کئی ووٹرز کا کہنا ہے کہ بنیادی ضروری سہولیات کی کمی اور خاص طور پر بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے وہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جو نمائندے کا وہ انتخاب کرینگے وہ ان کے تمام مسائل کو حل کرے گا۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلہ کے تحت سات اضلاع کے 24 انتخابی حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں ،اس مرحلے میں 23,27,580 لاکھ ووٹر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں، جن میں 11,76,462 لاکھ مرد ووٹرز، 11,51,058 لاکھ خواتین ووٹرز، اور 60 تیسری جنس کے ووٹرز شامل ہیں۔ جبکہ نوجوان ووٹرز کی ایک خاصی تعداد بھی ووٹروں میں شامل ہے جن میں 18 سے 29 سال کی عمر کے درمیان 5.66 لاکھ نوجوان ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، اُن میں 18 سے 19 سال کی عمر کے 1,23,960 پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے شامل ہیں، وہیں اس مرحلے میں 28,309 معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 15,774 ووٹرز اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

پہلے مرحلہ کے تحت جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں انتخابات ہورہے ہیں، کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اضلاع شامل ہیں اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع شامل ہیں

کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ایسٹ شامل ہیں۔

جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقوں بشمول اندروال، کشتواڑ، پڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ،
رامبن اور بانہال میں پہلے مرحلے میں پولنگ ہورہی ہے ۔۔

کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں کے لیے 104 نامزد امیدوار میدان میں ہیں جہاں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ ،کولگام ،پلوامہ اور شوپیاں میں رائے دہندگان کی کل تعداد 1613197ہے جن میں 808371 مرد جبکہ 804781 خواتین ووٹر شامل ہیں

ضلع اننت ناگ میں 64 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، پلوامہ ضلع میں 45، ضلع کولگام میں 25 اور شوپیاں ضلع میں 21 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

پلوامہ ضلع کے پامپور حلقہ میں 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ترال سیٹ پر 9 امیدوار،پلوامہ سیٹ پر 12 امیدوار اور راج پورہ سیٹ پر 10 امیدوار میدان میں ہیں،یہاں پر رائے دہندگان کی کل تعدا 407637 ان میں 202475 مرد جبکہ 205141 خواتین ووٹر شامل ہیں جبکہ ضلع میں 481 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہی۔

شوپیان ضلع میں، زینہ پورہ حلقہ میں انتخابات کے لیے 10 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور شوپیان سیٹ پر 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔شوپیاں ضلع میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 209039 ہے ان میں 104882 مرد جبکہ 104150 خواتین ووٹر موجود ہیں، یہاں پر 151 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

کولگام ضلع میں،دمحال ہانجی پورہ اسمبلی حلقہ میں انتخابات کے لیے 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ 39-کولگام سیٹ کے لئے 10 امیدوار،اور دیوسر حلقہ میں 9 امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے ۔ضلع کولگام میں ووٹروں کی کل تعداد 328740 ہے جن میں 164829 مرد جبکہ 163898 خواتین ووٹر رجسٹر ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں - Voting in Pampore

اننت ناگ ضلع میں، ڈورو سیٹ پر انتخاب کے لیے 10 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ کوکرناگ (ST) سیٹ پر 10 امیدوار،اننت ناگ ویسٹ سیٹ پر 9 امیدوار۔ 44-اننت ناگ سیٹ پر 13 امیدوار۔سری گفواڑہ بجبہاڑہ سیٹ پر 3 امیدوار، شانگس اننت ناگ ایسٹ سیٹ پر 13 امیدوار اور 47-پہلگام سیٹ پر 6 امیدوار میدان میں ہیں۔۔اننت ناگ ضلع میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 667781 ہے ان میں سے 336185 مرد اور 331592 خواتین ووٹرز کو اپنی حق رائے دہی کا حق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details