اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جی ایم سی ڈوڈا، ایس ڈی ایچ بھدرواہ اور گندوہ میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد - Vaccination camp for Haj pilgrims - VACCINATION CAMP FOR HAJ PILGRIMS

جموں کشمیر کے مختلف اضلاع، جی ایم سی ڈوڈا، ایس ڈی ایچ بھدرواہ اور گندوہ میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد۔ ڈی سی ڈوڈہ نے عازمین حج کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ عازمین حج سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ نے انہیں حج کی مبارکباد دی۔

عازمین کے لئے ویکسینیشن کیمپ
عازمین کے لئے ویکسینیشن کیمپ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 4:14 PM IST

عازمین کے لئے ویکسینیشن کیمپ

ڈوڈہ: حج 2024 کے عازمین کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کا کیمپ آج یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے او پی ڈی بلاک میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ کے ساتھ چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ورشا شرما، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تنویر اور ضلع انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ڈی سی ڈوڈہ نے ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور ڈوڈہ کے عازمین حج کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ عازمین حج سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ نے انہیں حج کی مبارکباد دی۔

ڈی سی ڈوڈہ نے ان سے درخواست کی کہ وہ جو اس بار حج کے لئے جا رہے ہیں ضلع کے لوگوں کی بھلائی اور ملک و ریاست کی خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع ڈوڈہ کے 63 لوگوں کو حج 2024 کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کے جی ایم سی ڈوڈہ، ایس ڈی ایچ بھدرواہ اور ایس ڈی ایچ گندوہ کے مختلف ویکسینیشن کاؤنٹرز پر ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

ویکسینیشن کا مقصد عازمین حج کو مختلف انفیکشن سے بچانا ہے، ان کی صحت کو یقینی بنانا اور انہیں کسی بھی متعدی بیماری سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details