بانڈی پورہ (جموں کشمیر) :محکمہ اسکول ایجوکیشن، بانڈی پورہ میں زونل ایجوکیشن آفیسرز (ZEOs) کی خالی اسامیاں سمبل اور حاجن زون میں انتظامی کمزوری کو اجاگر کر رہی ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ سے یہ عہدے خالی پڑے ہیں، کیونکہ اس سے قبل افسران ریٹائر ہو چکے ہیں اور تا حال ان کی جگہ کسی کو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔
مقامی باشندوں نے ان خالی اسامیوں کی وجہ سے تعلیمی شعبے میں پیدا ہونے والے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات میں تاخیر سے طلبہ اور اساتذہ دونوں مشکلات کے شکار ہو رہے ہیں۔ ضلع بانڈی پورہ کے سمبل اور حاجن علاقے کے رہائشیوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے خالی پڑی ان اسامیوں کو پر کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔