بڈگام (جموں کشمیر) :وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعہ کی سہ پہر ریشی پورہ علاقے میں ایک عدم شناخت لاش بر آمد ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں کو سبدن پل کے قریب ایک شخص کی لاش دیکھنے کے بعد فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے لیے اسپتال پہنچایا۔
بڈگام پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی طبی و قانونی لوازمات انجام دی جا رہی ہیں اور شناخت کے حوالہ سے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد ہی میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ فطری موت یا قتل کے حوالہ سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، تفتیش اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پولیس کسی نتیجے پر پہنچے گی۔