رفیع آباد، بارہمولہ میں سڑک حادثہ (etv bharat) بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام ہوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباز کے پازل پورہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر سے توازن کھو بیٹھا اور وہ کھائی میں جا گری۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو بارہمولہ میں واقع جی ایم سی ہسپتال میں داخل کرایا۔
اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنےآئی ہے کہ گاڑی کی فٹنس سرٹیفیکیٹ فل ہے۔ ایسے میں یہ گاڑی کیسے سڑک پر چل رہی تھی، اس پر بھی مقامی باشندوں نے سوال اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:سڑک حادثہ میں غیر مقامی شخص ہلاک
پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ غور طلب ہے کہ چند مہینوں قبل اوڑی کے بونیار علاقے میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کئی مارے گئے تھے۔ مقامی باشندوں نے حادثے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔