منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تمبرہ علاقے میں واقع منڈی پونچھ شاہراہ پر ایک اسکوٹی (نمبر JK12B 4633) سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجہ میں دو شدید طور پر افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی باشندوں کے مطابق اسکوٹی پر دو افراد سوار تھے جن میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شخص تھا۔
یہ لوگ پونچھ سے منڈی کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک ایک نجی گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی ۔اس واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔اسکوٹی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری ۔اس دوران دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کی شناخت زرینہ اختر زوجہ ممتاز احمد ڈار عمر قریب 50 سال، اشفاق احمد ولد ممتاز احمد ڈار عمر قریب 24 سال ساکنان اڑائی کے بطور ہوئی ہے۔