اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، دہلی کے دو باشندے گرفتار - POLICE SEIZED HEROIN IN SRINAGAR

سرینگر پولیس نے دہلی کے دو باشندوں کے قبضہ سے کروڑوں روپئے مالیت کی منشیات کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرینگر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، دہلی کے دو باشندے گرفتار
سرینگر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، دہلی کے دو باشندے گرفتار (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 10:29 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں کروڑوں مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کی اور اس معاملہ میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکار کے مطابق، منگل کو سرینگر کے ٹینگ پورہ علاقے میں ایک چوکی پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضہ سے 2.4 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملزمین کی شناخت لو کمار ساکنہ شاہدارہ کستورہ نگر اور وپن کمار ساکنہ سلطان پوری کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں دہلی کے رہنے والے ہیں۔ ان کی تلاشی پر ان کے قبضے سے 2.4 کلو گرام ہیروئن نما شئے ضبط کی گئی۔ سرینگر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر نمبر 140/2024 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ بٹ مالو میں ایک درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں ایک اور منشیات فروش کانسٹیبل گرفتار، منشیات ضبط

تفصیلات کے مطابق تفتیش کے دوران، ملزمان نے ایسی معلومات کا انکشاف کیا جس کی وجہ سے ان کی گاڑی سے 2.86 کلوگرام کرسٹل میتھ (ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ "مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کی غیر قانونی تجارت کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس کی جانب سے وادی میں نشہ کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط بھی کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details