اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، دو ملزمان گرفتار:پولیس

Stabbing Incident Jammu ہفتے کے روز بری برہمنہ جموں علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس دو بدمعاشوں نے ایک نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا۔ اس حملے میں نوجوان زخمی ہوا ہے۔

Etv Bharattwo-accused-arrested-in-snatching-and-stabbing-incident-in-bari-brahmana-jammu
Etv Bharaجموں میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، دو ملزمان گرفتار:پولیسt

By UNI (United News of India)

Published : Feb 11, 2024, 5:13 PM IST

Updated : Feb 11, 2024, 9:20 PM IST

جموں: جموں کے بری برہمنہ علاقے میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بد معاشوں نے نوجوان کی قیمتی اشیاء لوٹ کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔


جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ ہفتے کے روز بری برہمنہ علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس دو بدمعاشوں نے زور زبردستی سے ایک نوجوان کو پکڑ کر اس سے پولیس اسٹیشن لیجانے کے بارے میں کہا جس پر نوجوان کو شک ہوا اور اس نے شور مچایا۔


پولیس آفیسر نے بتایا کہ نوجوان کی جانب سے شور مچانے کے بعد بدمعاشوں نے اس پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرکے قیمتی اشیاءلوٹ کر نو دو گیارہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں چاقو زنی کے واقعات میں گذشتہ 10 ماہ کے دوران تین افراد کی موت


انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہونے کے بعد ایس ڈی پی او کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور تین گھنٹے کے اندر اندر دونوں ملزمان کو دھر دبو چا گیا۔ملزمان کی شناخت بچن لال اورلولی کمار پسران جنک راج ساکن سمالپور برہ برہمنہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں بد نام زمانہ بد معاش ہے اور ان کی گرفتاری سے علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Feb 11, 2024, 9:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details