اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہندوارہ میں گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، ایک درجن مسافر زخمی - Handwara Road Accident

وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 5:18 PM IST

Updated : Jun 19, 2024, 6:03 PM IST

ہندوار میں گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، ایک درجن مسافر زخمی
ہندوار میں گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، ایک درجن مسافر زخمی (ای ٹی وی بھارت)

ہندوار میں گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، ایک درجن مسافر زخمی (ای ٹی وی بھارت)

کپوارہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں میں دو گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ معلومات کے مطابق بدھ کے روز ضلع کے قلم آباد، بٹ پورہ، ہندوارہ علاقے میں دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد سبھی زخمیوں کو ابتدائی طور پر این ٹی پی ایچ سی، قلم آباد لے جایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں خصوصی علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی ہندوارہ ایسوسی ایٹڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضلع اسپتال ہندوارہ کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سبھی زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم زخمی ہوئے ایک شخص کو بہتر علاج و معالجہ کے لے سرینگر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے بعض کی شناخت میور پائین کے غلام نبی شیخ، لچھ علاقے کے سمن شفیع وار، نوگام کے محمد مسکین، ہنگا علاقے عبد الرشید تانترے، نوگام کی رہنے والی ام ایمن، نوگام کی ہی روبینہ بیگم، مسرہ بیگم، الفت ایماء اور محمد اکبر شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے۔ ادھر، جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھی مختلف ٹریفک حادثات میں درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زوجیلا میں گاڑی پر بھاری بھرکم پتھر گرنے سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق - zojila road accident

Last Updated : Jun 19, 2024, 6:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details