بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے اقدام کے تحت بانڈی پورہ کے کنہ بٹھی گاؤں میں قبائلی لڑکیوں کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے مقصد سے قالین بُننے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اس انسٹی ٹیوٹ میں تقریباً 30 لڑکیاں شرکت کر رہی ہیں ،جو اس علاقے میں مقامی قبائلی لڑکیوں کو ہنر فراہم کرنے والا پہلا مرکز ہے۔ یہ مرکز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی سری نگر نے قائم کیا ہے اور اسے نیشنل بیک ورڈ کلاسز فیننشل اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے سپانسر کیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بانڈی پورہ میں لڑکیاں قالین کی بنائی کرکے خود کفیل بن رہی ہے - carpet weaving - CARPET WEAVING
جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نےقبائلی لڑکیوں کیلئے قالین بنائی یا قالین بافی کی پانچ ماہ کا تربیتی کورس متعارف کروایا ہے۔جس سے مقامی لڑکیاں خود مختار ہو رہی ہیں۔
Published : Jun 12, 2024, 5:38 PM IST
مزید پڑھیں: یوپی میں ایک اور قتل، مسجد کے امام کو فون پر گھر سے باہر بلایا، اور سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا - Murder in Moradabad
"ہمارے پاس ہنر سیکھنے کے بہت کم مواقعے ہیں ۔تاہم اس طرح کے سینٹر ہمیں خود مختار بننے میں کافی معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ایک اور لڑکی آسیہ نے کہا، "پہلے ہم صرف گھریلو کاموں تک محدود تھے۔ اب ہم نے پچھلے پانچ ماہ سے قالین بُننے کا ہنر سیکھا ہے ۔ اب ہم اپنے گھر میں آسانی سے روزی روٹی کما سکتے ہیں۔