اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں اے آر ٹی او کی عدم دستیابی کے سبب ٹرانسپورٹرز پریشان - اے آر ٹی او

ARTO Poonch ضلع پونچھ میں گزشتہ تین مہینوں سے اے آر ٹی او کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی باشندوں بالخصوص ٹرانسپورٹرز طبقے کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماجی شخصیات سمیت ٹرانسپورٹرز کی جانب سے "اے آر ٹی او" کو پونچھ میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پونچھ میں اے آر ٹی او کی عدم دستیابی کے سبب ٹرانسپورٹرز سخت پریشان
پونچھ میں اے آر ٹی او کی عدم دستیابی کے سبب ٹرانسپورٹرز سخت پریشان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 7:02 PM IST

پونچھ میں اے آر ٹی او کی عدم دستیابی کے سبب ٹرانسپورٹرز پریشان

پونچھ:ضلع پونچھ میں واقع انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر ٹی او کی عدم دستیابی کی وجہ سے پونچھ اور منڈی میں ٹرانسپورٹ ٹھپ ہوچکا ہے۔ چونکہ گزشتہ چند ماہ سے گاڑیوں کے کاغذات کی میعاد ختم ہوچکی ہے‌ جس کی وجہ سے مجبوراّ قریب 250 گاڑیوں کو منڈی اور پونچھ گاڑی مالکان کی جانب سے کھڑا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سے جہاں گاڑی کے ڈرائیوروں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ وہی لوگوں کو بھی بروقت گاڑیوں کی سہولیات میسر نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل سابق تحصیلدار حویلی انجم بشیر کھٹک کو اے آر ٹی او پونچھ کا چارج دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے ٹرانسپورٹرز کی پریشانیوں کا ازالہ ہوا تھا۔ تاہم سابق تحصیلدار حویلی کا تبادلہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کئی گاڑی مالکان نے گاڑیاں بینک کے قرضوں پر لی ہوئی ہیں۔ بینک کے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی, گاڑی ڈرائیوروں کی تنخواہیں کیسے ادا کریں گے جب ٹرانسپورٹ ہی ٹھپ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی ڈی سی چیئرمین، بڈگام کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈیڑھ ہفتہ قبل اے ار ٹی او کو پونچھ میں تعینات کرنے کو لیکر انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹرز پُر امید تھے کہ اب ان کی پریشانیاں ختم ہوں گی لیکن اب تک ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details