اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے بیچ پولنگ جاری، عوام میں ووٹنگ کے تئیں کافی جوش - Assembly Election 2024

ترال میں صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔ اور یہاں کے حلقہ انتخاب میں 116 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ چونکہ دس سال کے بعد یہاں پرانتخابات ہو رہے ہیں اس لئے عوام کے اندر زیادہ جوش و خروش ہے۔

ترال کی عوام میں ووٹنگ کو لیکر کافی جوش
ترال کی عوام میں ووٹنگ کو لیکر کافی جوش (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 1:00 PM IST

ترال کی عوام میں ووٹنگ کو لیکر کافی جوش (Etv Bharat)

ترال (جموں و کشمیر):ایک دہائی بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج جنوبی کشمیر میں پولنگ ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں ماضی میں حساس رہنے والے ترال کے حلقہ انتخاب میں بھی پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع ہوا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر آکر اپنے جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں۔

ترال حلقہ انتخاب میں قریباً 98 ہَزار ووٹرز ہیں جو نو امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ صبح سات بجے سے ہی لوگ لمبی لمبی قطاروں میں لگے ہیں اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ خواتین بھی صبح سے لائن میں کھڑی ہوکر اپنی باری کا نتظار کر رہی ہیں۔

ترال کے حلقہ انتخاب میں 116 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اور پولنگ بوتھوں پر لازمی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بھی بنایا گیا ہے۔ صاف و شفاف انتخابات کو منعقد کرانے کے لیے چناوی عملہ کو پہلے ہی تربیت اور ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کئی ووٹروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ووٹ ڈالنا جمہوری حق ہے اور جمہوریت کے اس جشن میں وہ بھرپور حصہ لیکر اپنا حق ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہاں پر دس سال کے بعد انتخابات ہو رہے ہیں اس لئے عوام کے اندر زیادہ جوش و خروش ہے اور اب عوام کو امید ہے کہ یہاں پر رکے ہوئے ترقیاتی کام پورے ہونگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details