اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال۔ ماسٹر پشوندر سنگھ کی چُناوی مہم جاری - Assembly Election 2024

جموں و کشمیر کے آزاد امیدوار ماسٹر پُشوندر سنگھ نے ترال کے علاقعے میں ریلیاں کیں اور عوام سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ترال میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں یہاں پر سیاسی پارٹیوں نے عوام کا استحصال کیا ہے۔

آزاد امیدوار ماسٹر پُشوندر سنگھ
آزاد امیدوار ماسٹر پُشوندر سنگھ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 4:46 PM IST

آزاد امیدوار ماسٹر پُشوندر سنگھ (ETV Bharat)

ترال (جموں و کشمیر): حلقہ انتخاب، ترال میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی گہماگہمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے اور پارٹیوں کے امیدوار ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج آزاد امیدوار ماسٹر پُشوندر سنگھ نے نودل، نانر اور خانقاہ علاقوں میں چناوی جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوامی سطح پر مل رہی پزیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ماسٹر پُشوندر سنگھ نے کہا کہ سماجی کارکن کے طور پر انھوں نے ترال علاقے کی ترقی کے لیے بہت کوشش کی ہیں اور اگر عوام ہمیں جیت سے ہمکنار کرواتی ہے تو ہم اس علاقعے میں اور ترقیاتی کام کریں گے۔ یہاں پر وسائل ہیں ہم ان کا فروغ کرکے یہاں کی عوام کے لئے بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ اچھے اور سچے امیدوار کو ووٹ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی لیڈروں نے اقتدار کے مزے لوٹنے کے علاوہ کچھ کیا نہیں۔ یہاں کے لوگوں کے پاس بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترال میں انشاء اللہ وہ بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے اور عوام کی بہتر انداز میں ترجمانی کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترال کے مختلف علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ لوگوں کے پاس کام نہیں ہے۔ایک تو بےروزگاری اور دوسرے مہنگائی کی مار نے کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کے بلوں نے بھی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہندو مسلم بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پشوندر سنگھ نے بتایا کہ اُن کے سیاسی حریف بوکھلاہٹ میں اب انہیں بی جے پی کا پراکسی قرار دے رہے ہیں لیکن وہ اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ وہ صرف عوام کا حقیقی ترجمان ہیں نہ کہ کسی پارٹی کے پراکسی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details