اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹریننگ سینٹر منیگام میں زیر تربیت ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک - TRAINEE COP DIES OF BULLET WOUND

گاندربل میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر منیگام میں گولی لگنے سے ایک ٹرینی اہلکار کی موت ہوگئی۔

ٹریننگ سینٹر منیگام میں زیر تربیت ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک
ٹریننگ سینٹر منیگام میں زیر تربیت ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 9 hours ago

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر منیگام میں زیر تربیت ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ اس معاملے کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ زیر تربیت پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر بینکر میں حفاظت پر مامور سنتری کی رائفل سے گولی لگی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر اسے فوری طور پر طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت سمیر احمد ساکن اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی تصویر (ETV Bharat)

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ٹرینی پولیس اہلکار کی موت حادثاتی فائرنگ کی وجہ سے ہوئی یا کوئی اور معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اس سے قبل حادثاتی فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ باہمی تنازع اور جھگڑوں کی صورت میں ایک دوسرے پر گولی چلانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادھم پور: فائرنگ میں دو پولیس اہلکار ہلاک، حملے میں اے کے 47 رائفل کا استعمال

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے ادھم پور میں باہمی جھگڑے کی وجہ سے دو پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ یہ اہلکار سرکاری گاڑی میں سوپور سے ایس ٹی سی تلوارہ جارہے تھے۔ اس دوران ان میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ نوبت یہاں تک آ پہنچی کہ دونوں نے اے کے 47 رائفل سے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس میں دونوں کی موت ہو گئی۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details