اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برف و باراں کے بعد وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیر معمولی رش - برفباری کشمیر

snowfall in Kashmir محکمہ موسمیات نے 18 فروری سے وادی کشمیر میں درمیانہ درجے کی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری کے با وجود ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے۔

tourists-rush-in-kashmir-after-snowfall
برف و باراں کے بعد وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیر معمولی رش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2024, 6:54 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح جمع ہوئے ہیں اورسیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

وادی میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کے باقی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے اور سیاحوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔


انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونے سے شعبہ سیاحت کی جان مین نئی جان آگئی ہے۔گلمرگ میں ایک ہوٹل مالک نے بتایا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بھاری رش ہے۔


انہوں نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد ہوٹلوں اور ٹوریسٹ ہٹوں میں نئی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ہوٹل مالک نے بتایا کہ ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے اور پہلے ہی یہاں کافی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاح موجود ہیں۔


موصوف نے کہا کہ تازہ برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کی جان میں بھی نئی جان آگئی ہے۔

مزید پڑھیں:


ادھر سیاحت سے جڑے ٹوریسٹ گائیڈوں ، ہوٹل مالکان، ریستوران والوں، شکارہ اور ہاوس بوٹ والوں کے علاوہ کشمیری دستکاری سے وابستہ افراد میں بھی اس بات پر اطمینان پایا جارہا ہے کہ وادی میں سیاح کافی تعداد میں آرہے ہیں جس سے ان کا روزگار چل رہا ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے 18فروری سے وادی کشمیر میں درمیانہ درجے کی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details