ترال:اقوام متحدہ نے 2026 کو رینج لینڈز اور بہکوں کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے جو کہ دنیا بھر کی کمیونٹیز کے لیے ایک پائیدار ماحول، اقتصادی ترقی اور لچکدار ذریعہ معاش کی تشکیل میں صحت مند رینج لینڈز کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سلسلے میںمرکز کے زیر انتظام یوٹی جموںو کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے حاجن میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاریکٹر دہی ترقی شبیر احمد ، اڈیشنل سیکرٹری دہی ترقی محمد وسیم، اے سی ڈی ڈاکٹر فرحت ، ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی, اایس ڈی پی او ترال سھیل احمد ریشی، سماجی کارکن زاہد پرواز چودھری کے علاوہ گجر بکر وال طبقے کے ساتھ وابسطہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔