پلوامہ:اس وقت پورے بھارت میں لوک سبھا الیکشن 2024 کے سلسلے میں انتخابی مہم عروج پر ہے اور سیاسی پارٹیاں عوام سے اپنے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کر رہی ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کو جتانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ جموں کے ضلع پلوامہ میں بھی انتخابی ریلیوں کا اہتمام بڑے زور و شور سے جاری ہے۔
جموں کشمیر میں بھی اس کا اثر دیکھا جا سکتا ہے جہاں پر کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی اپنے اپنے امیدواروں کو جتانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہر ایک پارٹی عوام کو راغب کرنے کے لیے نئے نئے اور بڑے بڑے وعدے کر رہی ہے۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے بھی انتخابی تشہیر کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت وہ بھی عوام سے اپیل کررہی ہے کہ عوام ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ زیادہ ووٹنگ ہی ان کو جیت سے ہمکنار کرا سکتی ہے۔