اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلے مرحلے سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کئی اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Tight security arrangements in Jammu and Kashmir ahead of the first phase
پہلے مرحلے سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 3:52 PM IST

جموں:جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2024 پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر کو 24 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی جس میں جموں خطہ کے تین اضلاع بھی شامل ہیں۔ جہاں کشمیر خطہ کی دیگر اسمبلی نشستوں کے تحت انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ جموں خطے میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر سرحدی علاقوں میں جہاں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان چند دنوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پہلے مرحلے سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات (ETV Bharat Urdu)



جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل سکیورٹی فورسز نے خاص طور پر جموں خطے کے جنگلاتی اور سرحدی علاقے کے ارد گرد چوکسی بڑھا دی ہے۔ جہاں چند دونوں سے عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے پہلے جموں خطے کے کٹھوعہ اور پونچھ اضلاع میں دو انکاؤنٹر سے کھلبلی مچ گئی۔ دریں اثناء جموں خطے میں کئی مقامات پر انسداد عسکریت پسندی مخالف آپریشن منگل کو بھی جاری ہے۔ پندرہ ( 15 ستمبر) اتوار کی صبح کٹھوعہ ضلع کے بنی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی انٹیلی جنس کی بنیاد پر، کٹھوعہ کے تھانہ بنی کے دائرہ اختیار میں بنی کے عام علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ذریعہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ جس کے بعد عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کی اور تصادم آرائی شروع ہوئی۔

پہلے مرحلے سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

پولیس اور فوج کی مشترکہ سرچ پارٹی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسند موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم آج بھی علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ دوسری جانب سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر کے گورسائی ٹاپ علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک اور انکاؤنٹر شروع ہوا۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز کو جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد تلاشی شروع کی گئی۔ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کی اور تصادم آرائی شروع ہوئی۔

پہلے مرحلے سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات (ETV Bharat Urdu)


جموں خطے کے ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن اضلاع میں 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ پولنگ کے پرامن انعقاد کے لیے ان علاقوں میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں انتخابات تین مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ بدھ (18 ستمبر 2024) کو پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں 26 سیٹوں کے لیے 25 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔ تیسرے مرحلے میں 40 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہو گی۔ ووٹنگ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details