اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ حملے میں تین سے چار عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کا انکشاف - BARAMULLA TERROR ATTACK

ضلع بارہمولہ کے بوٹاپتھری علاقے میں ہوئے حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

ا
ایس ایس پی بارہمولہ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2024, 4:14 PM IST

ایس ایس پی بارہمولہ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بوٹا پتھری اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح بڑے سرچ آپریشن کا پھر سے آغاز کیا۔ ایس ایس پی بارہمولہ نے بتایا کہ جمعرات کی شام بوٹاپتھری میں ہوئے ’’عسکری حملے میں تین سے چار دہشت گرد ملوث ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ جمعرات کی شام فوجی گاڑی پر حملہ میں دو اہلکار اور دو پورٹرز ہلاک ہوئے تھے، جبکہ حملہ آوار موقع سے فرار ہوئے جس کے بعد علاقے میں بھاری پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

بارہمولہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی زید محمد نے کہا کہ ’’رات کے وقت آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا لیکن آج علی الصبح اسے دوبارہ شروع کیا گیا۔ پولیس، فوج، پیرا ملٹری اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز وسیع پیمانے پر کومبنگ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن بابا ریشی سے گلمرگ اور دیگر ملحقہ علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ بوٹاپتھری حملے سے قبل بھی مخصوص خفیہ معلومات کی بنیاد پر دیگر مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا؛ ’’ہم نے پٹن اور کریری علاقوں میں متعدد ان پٹ بیسڈ سرچ آپریشن کیے ہیں۔ شواہد کی بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں کہ بوٹاپتھری حملے میں تین سے چار دہشت گرد ملوث ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:گلمرگ حملہ: دو فوجی، دو پورٹرز ہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن

ABOUT THE AUTHOR

...view details