رامبن: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو کے کی تصیل اکھڑہال دور افتادہ علاقہ تحنیال میں گزشتہ شب آگ کی ہولناگ واردات میں تین بہنوں کی آگ میں جھلسنے سے موت واقع ہو گئی ہے اور رہائشی مکان کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع رامبن کے رور افتاد علاقہ تحنیال میں گزشتہ شب آتشزدگی کے واقعے میں تین بہنیں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگئیں ہیں۔
تھانہ پولیس رامسو کے انچارج نے بتایا کہ آگ گزشتہ درمیانی شب قریب رات کے 2 بجے لگی تھی اور آگ نے دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے فوری طور بچاؤ مہم شروع کی گئی تھی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی اس پر قابو کر مشکل تھا۔ گھر میں موجود تین افراد کو نہیں بچایا جا سکا۔ آتشزدگی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ ثانیہ، 14 سالہ بسمہ اور 12 سالہ صائقہ دختران عبدالطیف لون ساکن تجنیہال کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ آگ کی ہولناگ واردات میں تین منزلہ مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا۔ تھانہ پولیس رامسو نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔
آتشزدگی حادثے میں تین لڑکیوں کی ہلاکت پر مختلف سیاسی رہنماوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ غلام نبی آزاد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اہل خانہ کے ساتھ میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے۔ بی جے پی رہنما و مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بھی اس واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:بانہال کے بنکوٹ گاؤں میں واقع دو منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی