سرینگر: سرینگر کے پُرانے شہر بہوری کدل علاقے میں جمعے کے روز آتشزدگی کا واقع پیش آیا، جس میں تین دکانوں کو کافی نقصان پہنچا،جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بعد دوپہر پائین شہر کے بہوری کدل علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب شاپنگ کمپلیکس سے آگ اچانک ظاہر ہوئی، جس نے آناً فاناً تین دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹنڈرز جائے وقع پر پہنچا گئے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانوں میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔
مزید پڑھیں:سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی
آگ بجھانے کی اس کارروائی کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دو اہلکار مدثر احمد اور رابندر سنگھ جھلس کر زخمی ہوگئے اور انہیں علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی اہسپتال منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ کا ابھی فوری طور پتہ نہیں چلا ہے۔ تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقییقات شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2023 میں وادی کشمیر میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے۔ آگ کی ان وارداتوں میں رہائشی مکانات، سرکاری عمارات، شاپنگ کمپلکس، دکانیں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ گاڑیاں اور بجلی ٹرانسفارمر خاکستر ہوئے ہیں، جبکہ کئی جنگلاتی علاقے اور نرسریاں وغیرہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔