اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں ٹریکٹر سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی، ایمبولینس نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا - TRACTOR ACCIDENT - TRACTOR ACCIDENT

جموں وکشمیر کے ضلع منڈی میں گزشتہ دنوں ٹریکٹر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

منڈی میں ٹریکٹر سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ایمبولینس نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا
منڈی میں ٹریکٹر سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ایمبولینس نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 6:02 PM IST

منڈی: منڈی جموں وکشمیر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بیدار میں ایک ٹریکٹر سڑک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا۔ جہاں بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد تینوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کیا گیا ہے۔ زخمی افراد کی شناخت 20 سالہ الطاف احمد ساکنہ بیدار 24 سالہ وتیم احمد 28 ذولفقار احمد ساکنہ ننگالی کے طور کی گئی ہے۔

منڈی میں ٹریکٹر سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ایمبولینس نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا (ETV BHARAT)

اس موقع پر زخمی افراد کو پونچھ ریفر کرنے کے دوران ایمبولینس نہ ملنے پر مقامی لوگوں کی جانب سے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان زخمیوں میں سے کسی کی بھی موت واقع ہوتی ہے، تو اس کی ذمہ دار محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ ہوگی۔اس حوالے سے مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منڈی تحصیل سرحدی علاقہ ہے، جب بھی سب ضلع ہسپتال منڈی میں کوئی زخمی لایا جاتا ہے۔یہاں صحت کے خستہ حال نظام کی وجہ سے زخمیوں کو ہمیشہ ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: نفرت کو نفرت سے مٹایا نہیں جا سکتا: راہل گاندھی کی بی جے پی، آر ایس ایس پر سخت تنقید

اس دوران اکثر مریضوں یا زخمیوں کو ریفر کرنے کے لیے ایمبولینس مہیا نہیں کرائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈی علاقہ کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔ وہی اس حوالے سے ڈاکٹر ثاقب نے کہا کہ سب ضلع ہسپتال منڈی میں تین زخمی افراد لائے گئے تھے۔ جنہیں سڑک حادثہ کے دوران شدید چوٹیں آئی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details