اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مامرکنگن میں تیل ٹینکر اور آلٹو میں تصادم، تین افراد زخمی - ROAD ACCIDENT

جموں و کشمیر کے سری نگر لیہہ شاہراہ پر گذشتہ رات ایک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

مامرکنگن میں تیل ٹینکر اور آلٹو میں تصادم تین تین افراد زخمی
مامرکنگن میں تیل ٹینکر اور آلٹو میں تصادم تین تین افراد زخمی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 12:45 PM IST

گاندربل:جموں و کشمیر کے مامر کنگن میں سڑک حادثہ پیش آیا جس کے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پاندچھ میں مال بردار ٹرک بجلی ٹرانسفارمر سے ٹکرا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مامر کنگن میں اس وقت تین افراد زخمی ہو گئے جب ایک تیل ٹینکر سری نگر لیہہ شاہراہ پر مامر کنگن کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی آلٹو کار سے ٹکرایا جس سے آلٹو کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت رحمت اللہ خان ولد عبد اللہ خان ساکن گٹلی باغ گاندربل ، ریاض احمد شاہ ولد علی محمد اور قاسم دین ولد محمد اسحاق ساکنہ پر ینگ کنگن کے طور پر ہوئی۔

مزید پڑھیں:بانہال میں سڑک حادثہ، ایک ٹرک ڈرائیور کی موت

زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں سے تینوں کو بعد ازاں مزید علاج کے لئے سکیم صورہ ریفر کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔ اسی دوران پاندچھ 90 فٹ اونچائی پر دوران شب ایک مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور برلب سڑک پر موجود ایک بجلی ٹرانسفارمر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں بجلی ٹرانسفارمر تباہ ہو گیا۔ جبکہ ایک دوکان کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details