اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد جھلس گئے - lpg cylinder blast - LPG CYLINDER BLAST

جموں کے منڈی علاقے میں سلنڈر پھٹنے سے گھر کے تین افراد جھلس گئے۔ زخمی افراد کو قریب کے اسپتال میں بھیج دیا گیا پے۔

منڈی میں سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد جھلس گئے
منڈی میں سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد جھلس گئے (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 12:30 PM IST

منڈی :جموں کےضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بلنائی میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ایک ہی گھر کے تین افراد شدید طور پر جھلس گئے۔ واضع رہے سلنڈر پھٹنے کے فوری بعد مقامی لوگوں کی جانب سے فوری تینوں زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا۔ جہاں زخمی افراد کی بنیادی مرہم پٹی کرنے کے بعد زخمی افراد کو ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کیا گیا۔

زخمی افراد کی شناخت 27 سالہ امتیاز احمد ولد غلام محمد 45 سالہ مالی بیگم زوجہ عبدالرشید، 50 سالہ عبدالرشید ولد احمدہ ڈار ساکنان بلنائی کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق رسوئی میں رکھا گیس کا سلینڈر اچانک پھٹ گیا جس کے سبب ایک کنبہ کے تین افراد شدید طور پر جھلس گئے۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ کے بعد بارہمولہ میں بھی انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

وہی اس حوالے سے ڈاکٹر سکندر نے کہا کہ سب ضلع ہسپتال منڈی میں تین افراد لائے گیے تھے جو سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے قریب پچاس سے ساٹھ فیصد جھلس گئے ہیں۔ تینوں زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کو دیکھتے ہوئے زخمی افراد کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد مزید بہتر علاج کے لیے راجا سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کردیا گیا ہے۔ جہاں تینوں زخمی افراد زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details