اونتی پورہ:اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ میں جمعرات کو "آیوش برائے صحت مند زندگی: انٹگریٹنگ انڈین اینڈ ماڈرن سسٹم آف میڈیسن" کے موضوع پر سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر این ظہیر احمد ڈاریکٹر جنرل سینٹرل کونسل فار ریسرچ اینڈ یونانی میڈیسن نے کیا جب کہ اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
یہ تقریب متعدد طبی پیشہ ور افراد کو اکٹھا کرنے، روایتی اور جدید نظام علاج پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں ملک اور دنیا بھر سے اسکالرز اور پریکٹیشنرز شرکت کر رہے ہیں۔
سکمز صورہ کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اشرف گنائی نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی جانب سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔