پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں جس کے پیش نظر ضلع کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوارں کی جانب سے بھی انتخابی ریلیاں اور مختلف پروگرمز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ضلع کے سانبورہ علاقے میں ہفتہ کے روز آزاد امیدوار ڈاکٹر بلال احمد نے انتخابی مہم کے دوران سابق حکومتوں خاص کر نیشنل کانفرنس کی تنقید کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگے۔
آزاد امیدوار ڈاکٹر بلال احمد کی انتخابی مہم میں سماجی کارکن ڈاکٹر عبد الباری نے شرکت کی اور اپنی تقریر میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے امیدوار کا انتخابی منشور جموں وکشمیر کو کرپشن سے پاک کرنا، نوجوانوں کو روزگار اور عوام کا مکمل تحفظ ہے۔