ترال:کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر و جموں و کشمیر یوٹی کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد میں کسی اختلاف کے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتحاد میں کچھ ہوتا ہو راہل کاندھی، پرینکا گاندھی، پارٹی صدر سمیت لوگ یہاں کیوں آتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم حکومت میں ہے اور اپنی مدتِ کار پورا کریں گے۔
ترال میں 40 سال کے مدت کے بعد بس اسٹینڈ میں دوبارہ اپنے دفتر کے قیام کے بعد چنی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں خبر چلائی جا رہی ہے لیکن ان خبروں سے ہماری صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم سرکار میں ہیں اور ہم لوگوں نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
سریندر سنگھ چنی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے بتایا کہ پہلے حد بندی ہوگی، وہ بھی ہوگئی۔ پھر ایوان پارلیمنٹ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا یہ زبان کسی عام آدمی کی نہیں ہے بلکہ یہ زبان ملک کے ویزر اعظم اور ہوم منسٹر کی ہے۔