پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گڈبگ علاقے میں تیندوے نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ علاقے میں پچھلے کئی روز قبل ایک تیندوہ نمودار ہوا ہے جبکہ تیندوے نے علاقے میں ایک گائے خانے پر بھی حمل کیا جہاں اس نے کئی بھڑوں کو زخمی کردیا ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں کافی تشویش پایا جارہا ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیندوا گزشتہ کچھ دنوں سے علاقے میں گھوم رہا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تیندوے نے گزشتہ روز علاقے میں کئی بھیڑوں کو مار ڈالا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے بچوں کو اسکول جانے سے بھی روک دیا ہے کیونکہ تیندوے کا خوف ہر وقت بنا رہتا ہے۔
اس سلسلے میں اور ایک شخص نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیندوا گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں لوگ خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلی حیات، جموں و کشمیر پولیس اور ضلع انتظامیہ نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کیا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئی انکو اور وسیع پیمانے پر کوشش کرنا ہوگی تب ہی پولیس کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
وہی ایک اور شخص نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیندوے کی موجودگی لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کو مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات نے علاقے میں ایک پنجرہ تو لگا دیا ہے لیکن ایک پنجرہ کافی نہیں ہے اور انہوں نے محکمہ کے افسران سے اپیل کی کہ علاقے میں مزید پنجرے لگائیں تاکہ تیندوے کو جلد پکڑ لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: