اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا اب تک سراغ نہیں لگ سکا - Missing Girl - MISSING GIRL

جموں کے علاقہ رامبن سے لاپتہ لڑکی کے والدین نے پولیس چیف سے درخواست کی ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر رامبن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ جلد لگایا جائے۔

The missing girl from Ramban has not been traced till now
رامبن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا اب تک سراغ نہیں لگ سکا (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 5:16 PM IST

رامبن، جموں و کشمیر:ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو کی پنچایت سوجمتنہ کی ایک نوجوان سال لڑکی گزشتہ ماہ سترہ اگست 2024 سے گھر سے جو غائب ہوئی اب تک لاپتہ ہے۔ وہ راکھی کے تہوار کی شاپنگ پر نکلنے کے بعد آج تک گھر واپس نہیں آئی۔ واپس نہ آنے پر والدین کو سخت صدمہ و تشویش ہے۔

رامبن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا اب تک سراغ نہیں لگ سکا (ETV Bharat Urdu)

ماں باپ کو سخت احساس ہے کہ ان کی بیٹی اتنے عرصہ سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے انیس اگست 2024 کو پولیس تھانہ رامبن میں گمشدگی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ تاہم تقریباً ڈیڑھ ماہ کا وقت گزرنے کی باوجود ابھی تک ان کی بیٹی کا کچھ پتہ معلوم نہ ہو سکا ہے۔

اس سلسلے میں لڑکی کے والدین اور لڑکی کے بھائی نے ضلع پولیس انتظامیہ سے گزراش کی ہے کہ ان کی لاپتہ بیٹی کو کھوجنے میں پولیس کے اہلکار جلد کارروائی کریں۔ گھر میں والدین بھائی و رشتہ دار سخت مایوسی کے شکار ہیں کہ ان کی بیٹی اتنے وقت سے لاپتہ ہے۔ لیکن پولیس تھانہ رامبن میں بیانات درج کرنے کے باوجود ابھی تک تسلی بخش کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ جس کے سبب وہ سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Search Operation For Missing Girl لاپتہ لڑکی کی تلاش کے لئے ہندواڑہ میں سرچ آپریشن

بتایا گیا ہے کہ علاقہ رامبن ( جموں ) سے لاپتہ لڑکی کے والدین نے پولیس چیف سے درخواست کی ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر رامبن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ جلد از جلد لگایا جائے۔ تاکہ لڑکی کے والدین اور بھائی و رشتہ داروں کو تسلی ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details