سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے بارہمولہ حملے میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو آج خراج تحسین پیش کیا اور ان کے جسدخاکی پر گل باری کی۔
ایل جی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بہادر فوجیوں اور ڈیفنس پورٹرز کوخراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے 24 اکتوبر کو بوٹہ پتھری سیکٹر میں قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی۔بھارت ان کی بے لوث خدمات اور ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ بیتی رات شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو فوجی جوان اور دو پورٹر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حملے میں رائفل مین جیون سنگھ، رائفل مین قیصر احمد شاہ اور ڈیفنس پورٹر مشتاق احمد چودھری اور ظہور احمد میر ہلاک ہوئے ۔
اس سے قبل اتوار کو گلمرگ کے گگن گیر علاقے میں زیڈ موڈ ٹنل پر کام کرنے والوں کے رہائشی کیمپ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس میں 6 مزدور اور ایک ڈاکٹر سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھےجبکہ 5 دیگر زخمی۔