اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عازمین حج کا آخری قافلہ جموں و کشمیر سے روانہ ہوگیا، حاجیوں کی واپسی 22 جون سے ہوگی - LAST PILGRIMS FLIGHT LEFT - LAST PILGRIMS FLIGHT LEFT

جموں وکشمیر سے عازمین حج کا آخری قافلہ روانہ ہوچکا ہے، انتظامیہ کے مطابق حاجیوں کی واپسی 22 جون سے ہوگی۔ اس سال عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ نو مئی سے شروع ہوا تھا جو پچیس مئی تک جاری رہا۔ اس سال گزشتہ برس کے مقابلہ میں جموں و کشمیر کے حجاج کرام کی تعداد کم رہی۔ پچھلے سال یہ تعداد تقریباً بارہ ہزار سے زیادہ تھی جو کہ اس مرتبہ جملہ 7 ہزار 8 ہی ہے۔

The last convoy of Hajj pilgrims has left from Jammu and Kashmir, the return will take place from June 22
جموں وکشمیر سے عازمین حج کا آخری قافلہ روانہ، واپسی 22 جون سے ہوگی (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 11:08 AM IST

عازمین حج کا آخری قافلہ جموں و کشمیر سے روانہ ہوگیا، حاجیوں کی واپسی 22 جون سے ہوگی (ETV Bharat Urdu)

سرینگر:حج 2024 کے لیے 273 عازمین حج پر مشتمل جموں وکشمیر کے حجاج کرام کا آخری قافلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوچکا۔ اور اس کے ساتھ ہی حج 2024 کی روانگی کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا۔ اس طرح جموں وکشمیر کے 7 ہزار سے زائد عازمین حج کی سفر محمود پر روانگی ہوچکی ہے۔ ان میں 39 نے ممبئی ہوائی اڈے سے اپنا سفر شروع کیا۔ جب کہ ایسی 37 خواتین بھی ہیں جو کہ بغیر محرم کے حج پر روانہ ہوئیں۔ ایسے میں سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 22 جون سے طے ہے اور دو پروازیں اس دن عازمین کو لے کر سرینگر پہنچ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں وکشمیر کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع - HAJ 2024

اس طرح واپسی پر ہر پرواز میں 322 عازمین ہوں گے۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق حج کی ابتدا اور اس کا بنیادی مرحلہ 8 سے 13 ذوالحجہ تک رہے ہوگا۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر سے مقدس سفر کی خاطر عازمین کی روانگی کا سلسلہ رواں ماہ سے شروع ہوا تھا اور 9 مئی 2024 کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی دو پروازیں عازمین کو لے کر روانہ ہوئی تھیں۔

یہ یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ نو مئی سے شروع ہوکر پچیس مئی تک جاری رہا۔ امسال گزشتہ برس کے مقابلہ میں جموں و کشمیر کے حجاج کرام کی تعداد کم رہی۔ پچھلے سال 2023 میں یہ تعداد تقریباً بارہ ہزار سے زائد تھی جو کہ اس مرتبہ جملہ 7 ہزار 8 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details