اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں مفرور ای ڈی بینک مینیجر کو پولیس نے گرفتار کیا - Bank Manager

Tral Police Arrest ED Bank Manager: مفرور ای ڈی بینک منیجر کو پولس نے ترال میں گرفتار کر لیا۔ مقامی افراد نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے اور کہا ہے کہ اس منیجر سے پوچھ تاچھ کی جائیں تاکہ حقائق سب کے سامنے لائے جاسکیں۔

The fugitive ED Bank manager was arrested by the police in Tral
The fugitive ED Bank manager was arrested by the police in Tral

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 3:51 PM IST

ترال میں مفرور ای ڈی بینک منیجر کو پولیس نے کیا گرفتار

ترال، پلوامہ:ترال پولیس نے ایس ڈی پی او سھیل ریشی کی قیادت میں علاقائی دیہاتی بینک برانچ ترال کے مفرور منیجر معراج عالم کو پلوامہ سے گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ مفرور کے خلاف پہلے ہی ترال پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور برانچ منیجر سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے اسے دیر آید درست آید قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقائی دیہاتی بینک ترال کا بینک منیجر معراج عالم ولد نذیر احمد فروری ماہ میں اچانک گم ہو گیا تھا۔ جس کے بعد یہ خلاصہ ہوا کہ موصوف نے 33 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی ہے اور پھر فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد ترال پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ تاہم بینک انتظامیہ نے اس وقت ایک پریس بیان جاری کر کے صارفین کو بھروسہ دلایا کہ ان کی رقومات محفوظ ہیں۔ جس کے بعد صارفین نے راحت کی سانس لی ہے۔ تاہم ایک ماہ کے بعد ترال پولیس کی ایک ٹیم جس کی قیادت سھیل احمد ریشی جو کہ ایس ڈی پی او ترال ہیں کر رہے تھے۔ نے مفرور منیجر کو پلوامہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ بینک صارفین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منیجر سے پوچھ تاچھ کی جائیں تاکہ حقائق سامنے لائے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details